والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخا ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟

image

ہم سب نے آج تک ڈراموں فلموں میں ہی شہزادے شہزدیوں کے بارے میں سنا ہو گا جنہیں زندگی میں سب کچھ ان کے ایک اشارے پر مل جاتا ہے مگر اس وقت ایک ایسا مسلمان ملک بھی ہے جہاں کی شہزادی دنیا بھر میں مشہورو مقبول ہے۔ اس شہرت کی وجہ کیا ہے آئیے جانتے ہیں۔

اس خاتون کا نام ہے شیخا ماہرہ بنت محمد المخدوم جبکہ یہ پوری دنیا میں شیخا ماہرہ کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ دبئی کے شیخ محمد بن راشد المخدوم کی بیٹی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا کہ یہ سیاہ آنکھوں والی لڑکی منہ میں سونے کا چمپچ لے کر پیدا ہوئی ہے۔

جس کا منہ بولتا ثبوت ان کی شاہانہ زندگی ہے۔ ان کے شوق کی بات کریں تو یہ نایاب نسل کے گھوڑوں کی سواری اور سوئمنگ کا شوق رکھتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس 11 گھوڑے ہیں اور کہا تو یہ جاتا ہے کہ ان کے ایک گھوڑے کی قیمت 3 ملین ڈالر ہے جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ رقم 62 کروڑ بنتی ہے۔

انہیں صرف گھوڑے پالنے کا ہی نہیں بلکہ یہ دبئی میں ہونے والی گھوڑوں کی ریس میں حصہ بھی لیتی ہیں اس کے علاوہ دنیا کے سب سے عالی شان محل جس میں یہ رہتی ہیں وہاں ایک سؤئمنگ پول بھی بنایا گیا جہاں یہ اکثر تیراکی کرتی ہیں۔

شہزادی شیخا ماہرہ کو نایاب نسل کے کتے، شیر پالنے کا بھی بہت شوق ہے جس کا واضح ثبوت کچھ ماہ پہلے وائرل ہونے والی سفید شیر کے ساتھ تصویر ہے جسے سب نے پسند بھی کیا تھا۔

عرب دنیا کی یہ شہزادی جہاں بہت غصے والی ہیں وہاں یہ معاشرے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی بہت سے سماجی کام کر رہی ہیں کہا یہ جاتا ہے کہ اپنے شاہی خرچے سے دبئی میں کئی اسکول چلوا رہی ہیں۔

دوسری طرف یہ اپنی عوام سے محبت کرنے والی ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر کسی نہ کسی تقریب میں یا پھر گھوڑوں کی ہونے والی ریس میں نظر آتی ہیں۔

اگر ان کے بارے میں مزید بات کی جائے تو آپ کے لیے یہ جان لینا بھی بہت ضروری ہے کہ انہیں لگژری گاڑیوں کا بھی شوق ہے جس واضح ثبوت ان کے گھر خلیفہ ہاؤس میں کھڑی یہ گاڑیاں ہیں جیسا کہ لیمبورگنی، فراری وغیرہ وغیرہ۔

واضح رہے کہ شیخا ماہرہ 26 فروری 1994 کو دبئی میں پیدا ہوئیں انہوں نے آکسفرڈ کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے والد و دبئی کے شیخ محمد بن راشد المخدوم کے ساتھ مل کر دبئی کی ترقی کیلئے دن رات ایک کر دیا۔ یاد رہے یہ دبئی کی نوجوان نسل میں خوب مقبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts