کیسے ایک ملزم کو نیشنل ٹی وی پر لایا جا سکتا ہے ۔۔ دعا زہرا اور ظہیر کے انٹرویو کے بعد مہدی علی کاظمی کا سخت رد عمل سامنے آگیا۔ دیکھیے ویڈیو

image

آج دعا زہرہ کاظمی اور ان کے مبینہ شوہر ظہیر احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو دیا ہے جن کی باتوں پر مزید ذہن الجھن میں مبتلا ہوجاٸے۔

انٹرویو میں ایک طرف دعا نے اپنے والد کو سخت الفاظ میں کہا کہ وہ ظہیر کے بغیر نہیں رہے گی اور میڈیکل رپورٹس کو غلط قرار دیا۔

دعا کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی صورت اپنے شوہر ظہیر کو چھوڑ کر واپس کراچی نہیں جاٸیں گی۔ جبکہ ظہیر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ دعا کے لیے جیل بھی جانے کو تیار ہے۔

پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا نے والد کو وارننگ دی کہ اگر اس کے والدین نے مداخلت کی یا ظہیر سے جدا کرنے کی کوشش کی تو انتہائی اقدام اٹھادوں گی۔

بیٹی کے بیان کے بعد مہدی علی کاظمی بھی خاموش نہ رہے اور ویڈیو پیغام اپ لوڈ کر ڈالا۔

دعا کے والد نے کہا کہ اب سے کچھ دیر قبل میں نے ایک چینل پر دعا اور ظہیر کو انٹرویو دیتے دیکھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک میں نے 99 فیصد صحافیوں کو اس کیس کے حوالے سے حق اور سچ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن یہ انتہاٸی غلط شاٹ تھا۔

مہدی کاظمی نے کہا کہ جو بات ثابت ہوچکی ہے کہ بچی ابھی نابالغ ہے اور آپ اس سے پوچھ رہے ہیں کہ آگے آپ کیا کریں گی۔

دعا زہرا کے والد نے نجی ٹی وی چینل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ آپ ایسا کیسے کرسکتے ہیں کہ ظہیر جو کہ ملزم ہے اسے آپ چینل پر لاکر سوال کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہٸے تھا۔

دیکھیے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US