لاکھوں یا ہزاروں ۔۔ دعا زہرا کا حق مہر کتنا ہے؟

image

دعا زہرا کیس میں جہاں دعا کے عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ تک سامنے آ گئی ہے، اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے، جس میں دعا زہرا اور ظہیر احمد کے نکاح کی تقریب منعقد ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

دعا زہرا اور ظہیر احمد ان دنوں میڈیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن اس سب میں جب دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی ہے، اب وہیں نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

نکاح کی اس ویڈیو میں دعا زہرا اور ظہیر احمد کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ قاضی نکاح پڑھا رہا ہے، اگرچہ قاضی کا چہرا نہیں دکھائی دے رہا ہے مگر آواز موجود ہے۔

دوسری جانب پہلے قاضی نے دعا سے نکاح کے بارے میں سوال کیا جس کا جواب دعا نے دیا اور پھر ظہیر احمد نے قاضی کو جواب دیتے ہوئے "قبول ہے" کہا۔

اس پوری ویڈیو میں اگرچہ دعا زہرا مطمئن دکھائی دے رہی ہیں مگر قاضی نے قبول ہے پر بھی زور دیا، جبکہ اس دوران ظہیر احمد بنا کسی تاثر دیے بیٹھے رہے۔

حق مہر:

دعا زہرا اور ظہیر احمد کے نکاح کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ دعا زہرا کو لکھوایا گیا حق مہر 50 ہزار روپے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US