بطخ کے 15 بچوں کو گود لینے والا کتا.. کتا بطخ کے ان بچوں کو کس طرح پال رہا ہے؟

image

اولاد نہ ہو تو لوگ کسی یتیم خانے سے بچے گود لے کر اولاد کی کمی پوری کرتے ہیں اور اپنی محبت ان بچوں پر نچھاور کرتے ہیں مگر پیار، ہمدردی اور خلوص صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں۔ یہ بات ثابت کی ہے برطانیہ میں فریڈ نام کے کتے نے جس نے بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔

بطخ سلام کے بچےگود لینے والا کتا

فریڈ ایک پالتو جانور ہیں اور ان کے مالک جیریمی اسمتھ نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے ایک بطخ اپنے 15 ننھے بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی جس کے بعد فریڈ نے ان بچوں کا خیال رکھنا شروع کردیا۔

پہلے بھی عرض ایک بطخ کے بچے پال چکا ہے

جیریمی کے مطابق ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے کہ یہ نرم دل کتا 2018 میں ایک بطخ کے چھوڑ کر چلے جانے پر اس کے 9 بچوں کا خیال رکھتا رہا اور اب یہ فریڈ نے 15 بطخ کے بچے گود لے لیے ہیں۔

بچوں کو پیٹھ پر بٹھا کر سیر کراتا ہے

اگرچہ بطخ کے ننھے بچے، بڑے ہونے کے بعد پہلے والے بطخ کے بچوں کی طرح فریڈ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے مگر اس وقت فریڈ ان بچوں کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر سیر کرواتے ہیں۔ بے شک یہ پر خلوص محبت کی خوبصورت مثال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts