صرف 200 روپے میں لمپی بیماری کے زخم کنٹرول ۔۔ اگر آپ کا جانور بھی لمپی بیماری کا شکار ہے تو جانیں اس کے بچاؤ کے آسان طریقے

image

گائے میں لمپی بیماری عید قرباں کی آمد کی وجہ سے خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے۔ لوگ جانور خریدنے سے خوفزدہ ہیں اور اگر خریدتے ہیں تو لمپی بیماری کے اثرات ظاہر ہوتے ہی پریشان ہوجاتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس بیماری کے آسان علاج بتائیں گے۔

بیمار جانور کا خون سے علاج

یوٹیوب پر ڈاکٹر ذوالفقار تنولی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی سرنج سے بیمار جانور کا 20 سی سی خون نکال کر 10 سی سی خون انجیکشن کے ذریعے اسی جانور کی گردن کے ایک طرف لگا دیں اور بقیہ 10 سی سی دوسری جانب۔ انجیکشن لگانے کے بعد ان حصوں کو اچھی طرح مل دیں تا کہ سوزش نہ ہو۔ اس عمل کو آٹو امیون تھیراپی کہا جاتا ہے اور اس سے جسم میں اینٹی باڈیز بننے لگتی ہیں جس سے لمپی بیماری کا خاتمہ ہونے لگتا ہے۔

ویکسین کون سی لگوائیں؟

ویکسینیشن کے متعلق ڈاکٹر ذوالفقار تنولی کا کہنا ہے کہ ایسی ویکسین لگائیں جن میں lincocin and spiramycin موجود ہوں۔ یہ اجزاء جسم کے اندر تیزی سے گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے بعد یہ جراثیم کی افزائش کو بھی تیزی سے روکتے ہیں ورنہ جراثی جانور کے جسم میں پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں اور پھر جانور کے متاثرہ حصے پھٹ جاتے ہیں اور ان میں سے ریشہ نکلتا ہے اور زخم بن جاتا ہے اس لئے ان اجزاء پر مشتمل ویکسین کا استعمال بہت ضروری ہے۔

زخموں کا علاج صرف دو سو روپے میں

جس جانور کے جسم پر لمپی بیماری کی وجہ سے زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہوں ان کے علاج کے لئے مختلف اسپرے مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو اگرچہ مہنگے ہیں لیکن زخموں کے لئے تیز مرہم کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 200 روپے میں تارپین کے تیل کی بوتل مل جاتی ہے اسے بھی زخموں پر روئی کی مدد سے لگانے پر جسم ےسے زخموں کا خاتمہ ہونے لگتا ہے یہ طریقہ خاص طور پر ان جانوروں کے لئے ہے جن کے زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہوں۔

وزن میں کمی سے بچاؤ

جانور کا وزن کم نہ ہو اس کے لئے اسے ڈرپس ضرور لگوائیں۔ کسی بھی ڈاکٹر سے dextrose کے انجیکشنز لگوائیں اس سے اگر جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے تو اس میں کمزوری نہیں ہوتی اور یہ خوراک کی کمی پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں وٹامن اے، ڈی اور ای کی بہت سی ڈرپس ملتی ہیں جن سے جانور کے جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے اور وزن بھی کم نہیں ہوتا۔

لمپی بیماری سے احتیاط کے طریقے

لمپی اسکن بیماری گندگی اور مکھی مچھر سے پھیلتی ہے اس لئے جانور کو ان کیڑے مکوڑوں سے بچائیں اور اسپرے کروائیں۔ باہر سے آنے والے جانوروں کو پرانے جانور سے علیحدہ رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US