بارش کے پانی میں گاڑیاں بہنے لگیں، کرنٹ لگنے سے جانور تڑپتا رہا، ۔۔ کراچی میں خطرناک بارشوں نے تباہی مچا دی، دیکھیے

image

شدید گرمی کے بعد اب کراچی میں کھل پر بادل برس رہے ہیں، لیکن جہاں یہ بادل رحمت بن رہے ہیں وہیں زحمت بھی بن رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بارشوں سے ہونے والے افسوسناک واقعات کے بارے میں بتائیں گے۔

گزشتہ دو دنوں سے کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لیکن اس صورتحال میں جہاں شہر میں نکاسی آب کی صورتحال خراب ہے وہیں اب عید قربان کے جانور بھی جان سے جا رہے ہیں۔

کراچی کے مشرقی اور وسطی حصے میں آج بھی شدید بارش ہوئی، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہے۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل والے مین روڈ پر صورتحال اس حد تک خراب ہے کہ پانی گٹروں سے ابل رہا ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال معلوم ہو رہی ہے۔

اسی طرح دو منٹ چورنگی اور دیگر علاقوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ہر بار کی طرح اس بار بھی کراچی ناگن چورنگی نالے کا منظر پیش کر رہا ہے، صورتحال یہاں بھی کچھ اچھی نہیں ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان میں بھی شدید تباہی مچا دی ہے، خطرناک سڑکوں اور گڑھوں کے باعث 10 ویلر ٹرک الٹ گیا تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ کوئٹہ میں بھی شدید بارشوں نے گھروں تک اجاڑ کر رکھ دیا، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنی گاڑی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن پانی کا پریشر اس حد تک ہے کہ گاڑی بھی ٹک نہیں پا رہی ہے۔

عید قربان کے وقت ہونے والی بارشوں میں جانور بھی بارش نہ صرف بھیگ کر بیمار ہو رہے ہیں بلکہ کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق بھی ہو رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں قربانی کا جانور گلی میں پڑا اور کرنٹ کی وجہ سے تکلیف سے تڑپ رہا ہے۔

جانور کو کھمبے سے باندھا گیا تھا، جبکہ تیز بارش کے باعث بجلی کے کھمبے میں کرنٹ لگنے سے جانور کو تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US