ہر سال کراچی میں ہونے والی بارشوں سے تباہی ہوتی ہے جس طرح گذشتہ روز دیکھنے میں آئی۔ سڑکیں گہرے تلاب کا منظر پیش کر رہی تھیں جس میں سے شہری اپنی گاڑیاں موٹر سائیکل لے کر جانے پر مجبور تھے۔ ناگن چورنگی، سرجانی، نارتھ کراچی اور وہاں دیگر اطراف کے علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔
وہیں دوسری جانب بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات تھم نہ سکے اور ایک نوجوان کل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کے گھر میں اس کی موت کی خبر سن کر کہرام مچ گیا۔
نوجوان کی ہلاکت پر کے الیکٹرک نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد دھوراجی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت پر کے الیکٹرک نے بہادرآباد دھوراجی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کی ہلاکت پر خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ نوجوان ہلاک ہوا وہاں بجلی کی کوئی تاریں گری ہوئی نظر نہیں آئیں اور نہ کے الیکٹرک کا کوئی کھمبا اس جگہ موجود ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ واقعہ فٹ پاتھ پر لگے سٹریٹ لائٹ پول سے پیش آیا ہے۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کی تنصیب، مرمت اور دیکھ بھال کی ذمےدار نہیں ہے۔
نوٹ:بارش کا موسم ہے، عوام اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جس جگہ زیادہ پانی کھڑا ہو وہاں سے گزرنے سے گریز کریں۔ بجلی کے کھمبوں، اور ٹوٹی تاروں سے بالکل فاصلہ اختیار کریں۔