عید الضحٰی قریب ہے جس کے لیے متعدد شہریوں نے قربانی کے جانور خرید لیے ہیں۔
وہیں دوسری جانب ہر سال قربانی کے جانوروں کو چھت سے کرین کے ذریعے نیچے اتارنے کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے تو لطف و مزاح کا منظر ہوتا ہے مگر ایسا کرنا جانور کے لیے تکلیف اور خوف کا سبب بنتا ہے۔ بے زبان جانور کے دل میں خوف ہوتا ہے کہ انہیں اس طرح نیچے اتارا جا رہا ہے اور ایسا کرنے کے دوران کئی حادثات بھی پیش آچکے ہیں کیونکہ جب بیلوں کو نیچے اتارا جارہا ہوتا ہے تو اونچائی سے اور نیچے موجود لوگوں کے شور سے وہ گھبراتے ہیں مگر لوگوں کا اس بات کا کوئی احساس نہیں۔
لیکن آج ہم جو ویڈیو آپ کو دکھانے والے ہیں وہ گائے بیل کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی نہیں بلکہ جن جانوروں کو با حفاظت چھتوں سے کرین کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نیچے اتارا گیا، اور کس طرح قربانی کے جانوروں کو نیچے اتارا جاتا ہے وہ مناظر بھی ہم آپکو دکھائیں گے۔
رواں سال کی تصاویر اور ویڈیو پر ایک نظر: