پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن ان دنوں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ بکری کے بچے کو دودھ پلا رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اپنے گھر میں موجود ہیں جبکہ گھر میں سرفراز احمد کے ساتھ ان کے بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
سابق کپتان کھیل کے میدان کے علاوہ اپنے دلچسپ انداز اور کھلے دل کی بدولت بھی جانے جاتے ہیں، نرم دل، خوش اخلاق کی بدولت سرفراز احمد کو سب بہترین انسان مانتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا کہ فیڈر کے ذریعے سرفراز احمد بکری کے بچوں کو دودھ پلا رہے ہیں، دودھ پیتے ہوئے خود بکری کے بچے بھی اتنے خوش دکھائی دے رہے ہیں کہ جیسے وہ اب یہاں خود کو مطمئن محسوس کر رہے ہیں۔
سرفراز زمین پر بیٹھ کر بکری کے بچوں کو دودھ پلا رہے ہیں جبکہ ان کی بیٹی بابا کو تک رہی ہے، سرفراد احمد کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔