جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے گولی لگنے سے ہلاک..

image

جاپان کے سب سے زیادہ حکومت کرنے والے سابق وزیراعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کے مطابق 67 سالہ سابق وزیراعظم ایک تقریب میں خطان کررہے تھے جہاں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا اور بعد ازاں ان کا انتقال ہوگیا۔

طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے شنزو ایبے

شنزو ایبے نے 2006 میں ایک سال حکومت کے بعد 2012 سے 2020 تک جاپان پر حکومت کی جس کے بعد آنتوں کی بیماری کے باعث انھیں وزیراعظم کے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔

ایک شخص گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 40 سالہ شخص کو سابق وزیراعظم کے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts