پت میرے پت نوں سمجھاویں ۔۔ بدقسمت بیٹے نے والدہ کو گھر سے نکال دیا، لیکن پولیس کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے

image

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ اپنے بچے کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑتی ہے، چاہے بچہ ماں کے خلاف ہی کیوں نا ہو جائے مگر ماں بچے کو کبھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتائیں گے۔

ایک مقامی اخبار میں خبر چھپی تھی جس کے مطابق شاہ کوٹ کی پولیس کی جانب سے ایک والدہ کو اس کے گھر واپس چھوڑ کر آیا گیا، جسے بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا۔

ایسے واقعات کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو ہر کوئی افسردہ ہو جاتا ہے مگر جب ماں کی پریشانی کو دیکھا جاتا ہے وہ بھی اس اولاد کے لیے جس نے اسی کو تکلیف پہنچائی ہوتی ہے، لوگوں کو متاثر کیے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔

شاہ کوٹ کی رہائشی خاتون کو بھی بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا، بد قمست اولاد نے والدہ کو گھر سے نکالا تو والدہ کو پولیس فورس نے سہارا دیا تھا، اور شاہ کوٹ پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ماں کو واپس بحفاظت گھر نہ صرف چھوڑ کر آیا گیا بلکہ اولاد کو بھی والدین سے متعلق واضح فرائض کی یاد دہانی کرائی گئی۔

دوسری جانب گاڑی میں بیٹھی ماں کی صرف ایک ہی فریاد تھی جو وہ پنجابی زبان میں کہہ رہی تھی کہ "پُت میرے پُت نوں سمجھاویں" آنکھون میں تکلیف، چہرے پر پریشانی لیے بزرگ والدہ پولیس اہلکار کو امید کی کرن سمجھ رہی تھی، تاہم شاہ کوٹ پولیس کی جانب سے بزرگ خاتون کو بحفاظت گھر پہنچایا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US