انہیں تو کوئی دوسری مرتبہ مانگنے پر سالن نہ دے ۔۔ بیوی سے جگتیں سننے کے بعد شوہر نے اسے پاؤں دبوانے کی پیشکش کیوں کر دی؟ وائرل جوڑی

image

اس دنیا میں ہم سب نے میاں بیوی کو لڑتے اور ایک دوسرے سے ناراض ہوتے دیکھا ہے لیکن آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسے نوجوان جوڑے کو لیکر پیش ہوئے ہیں جو کوئی موقعہ نہیں چھوڑتے ایک دوسرے کو جگتیں مارنے کا۔ آئیے ان کے بارے میں مزید جانتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ روڈ شو کے دوران ایک پارک میں یہ جوڑا اینکر کو مل گیا تو سلام دعا کے بعد اینکر نے پوچھا کے آپ کا کیا رشتہ ہے تو بیوی فوراََ ہنسنے لگی اور کہا اس سے پوچھو لو اب شوہر کہتا ہے جی جی بیوی ہے میری ہم یہاں پارک میں موسم کا لطف لینے آئے ہیں۔

اب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ میاں بیوی ہو کر اتنا ہنس رہے ہیں اس کی وجہ کیا ہے، بیوی کہتی ہے اللہ نے مجھے شوہر کے روپ میں اتنی بڑی جگت دی ہے ہنسو بھی نہ۔ شرمندہ ہو کر شوہر کہتا ہے ہم اس لیے سکون سے بیٹھے ہیں کیونکہ بچوں کو گھر چھوڑ آئے ہیں ورنہ وہ یہاں ہوتے تو ہمیں پتھر مارتے کہ ہمارے ساتھ زیادہ وقت گزارو۔

اب ان کی اپنی ہی جگتیں شروع ہو جاتی ہیں شوہر بیوی کو جگت مارتے ہیں کہ دیکھو اس کا منہ کیسا ہے جس پر بیوی کہتی ہے شکر میرے والدین نے دے دی اپنی بیٹی ورنہ تمہیں تو کوئی گھر پر دوسری مرتبہ مانگنے پر سالن نہیں دیتا۔

اینکر سے مخاطب ہوتے ہوئے بیوی ہی کہتی ہے یہاں ہی یہ اتنی باتیں کر رہا ہے ورنہ گھر میں تو برتن یہ دھوتا ہے ابھی بھی برتن دھو کر آیا ہے اور آفس سے آکر بھی گھر کے کام یہی کرتا ہے۔

یاد رہے اب بھی شوہر پر جگتیں مارنا بند نہیں کیں بلکہ کہتی ہے کہ آفس بھی کیا جانا ہے اسے میرے والدین نے شادی کے وقت 3 سے 4 بھنسیں دیں ان ہی کی دیکھ بھال کرتا ہے تو ہمارا وقت گزرتا ہے کیونکہ اس شکل کو کوئی کیا دے گا نوکری۔

بہرحال یہ واضح رہے کہ اس جوڑی نے جو بھی باتیں کیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بس زندگی کو یوں ہنسی مذاق سے گزارنے کا یہ تو ایک بہانا ہے۔ اللہ کے کرم سے یہ جوڑا اپنی زندگی میں بہت خوش ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts