وصیت کے مطابق اِن کی قبر پر قرآنی آیت لکھی گئی ۔۔ 1933 میں حج ادا کرنے والی پہلی برطانوی خاتون کی دلچسپ کہانی جن کا قرآن پاک سے بے حد لگاؤ تھا

image

اللہ رب العزت جسے چاہے توفیق بخشے اور جسے چاہے نہ دے یہ اس کی مرضی۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جن پر رب کی بہت مہربانیاں تھیں۔ وہ انگریز سے مسلمان ہوئیں اور پھر اللہ کے گھر کا دیدار کا شرف حاصل ہوا۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے برطانوی خاتون کا نام ایویلن کوبولڈ تھا اور مسلمان ہونے کے بعد انہوں نے اپنا تبدیل کر کے سیدہ زینب رکھا۔

سیدہ زینب 1933 میں وہ پہلی برطانوی خاتون تھیں جنہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

لیڈی ایولین 17 جولائی 1867 کو ایڈنبرا میں پیدا ہوئیں، وہ ڈنمور کے ارل اور کاؤنٹیس کی سب سے بڑی اولاد تھیں۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق سیدہ زینب کے والد ایک نواب اور کھوجی تھے جو مقامی اسکاٹش لینڈ سکیپ سے متاثر تھے۔ وہ اکثر دنیا کے مختلف حصوں جیسے کینیڈا اور چین کی سیر کرنے جاتے تھے۔ جبکہ ان کی والدہ بھی کسی نواب کی بیٹی تھیں۔

جب پہلی بار سیدہ زینب نے حج ادا کیا تو بتایا تھا کہ آئندہ وہ خانہ کعبہ نہ بھی آسکیں تو وہاں کی یادوں کو وہ اپنے دل میں بس چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن جو میں نے مکہ میں ایمان کی روشنی کے ساتھ گزارے، مدینہ اور اس کے باغات، اس کا سکون اور اس کی دلکشی وہ سب ان کے لیے معنی خیز تھا۔

زینب نے اپنے عرب سفر کرنے کے بعد ایک کتاب بھی شائع کی کہ وہ Pilgrimage To Mecca‘ جس انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنا بچپن الجزائر کے باہر واقع پہاڑ یوں پر موجود کوٹھیوں میں گزارا تاکہ شاہی زندگیسے سے ان کا کوئی واسطہ نہ پڑے۔

اسلام قبول کرنے والی برطانوی خاتون نے اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ اپنی الجزائر کی سہیلیوں کے ساتھ اکثر مساجد جاتی تھیں اور غیر ارادی طور پر دل سے ایک مسلمان تھیں۔ان کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ میں شاید ہمیشہ سے ہی مسلم تھی۔

1929 میں سیدہ زینب کو سعودی بادشاہ کی جانب سے مکہ آنے اور حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جب وہ حج کرنے مکہ آئیں تو انہوں نے منیٰ سے عرفات تک کا سفر گاڑی سے کیا تھا۔سیدہ زینب کا قرآن پاک سے اتنا زیادہ لگاؤ تھا کہ ان کی وصیت کے مطابق آج ان کی قبر پر قرآنی آیت تحریر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts