اس کو چھوڑنا نہیں ۔۔ شعیب اختر کی حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کی ویڈیو وائرل

image

حج ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی کیلئے ہر سال لاکھوں مسلمان سعودی عرب جاتے ہیں۔ ملک کے مایاناز سابق کھلاڑی شعیب اختر اس مرتبہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ جہاں سے انہوں نے اب ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جس میں یہ شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں اور ساتھ میں یہ بھی کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ چھوڑنا نہیں ہے اسے۔ ان الفاظ کے بعد انہوں نے زور سے شیطان کو کنکری ماری اور ہاتھ سے مکا بنایا۔ ان کی یہ ویڈیو کچھ ہی وقت میں 257 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسے سے پہلے انہوں نے کئی ایک تصویریں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیں تھیں جس میں یہ جہاز میں بیٹھ ہوئے نظر آ رہے ہیں اور دوسری تصویر میں خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts