بارش بے شک اللہ پاک کی رحمت ہے لیکن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے یہ زحمت بن جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کی 1 گھنٹے کی بارش سے سارا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔
جیسا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اولڈ سٹی ایریا کی ایک ویڈیو کی ہی مثال لے لی جائے جس میں پانی شہریوں کے گھٹنوں تک جمع ہے اور لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہو گئے۔ کچھ لوگ تو اپنی ریڑھیاں وغیرہ اور سامان بارش سے بچا رہے ہیں لیکن وہ اس کام میں بھی ناکام ہوتے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر شہر کے مختلف علاقوں کی بات کریں تو اس میں کیماڑی، آئی آئی چند ریگر روڈ، شاہراہ فیصل، لائنز ایریا،اسٹارگیٹ، ملیر،کھارادار، ایم اے جناح روڈ پر شدید بارش ہوئی اور اب سڑکوں پر پانی جمع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے اور کراچی میں بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کی شام یا پھر رات تک جاری رہے گا۔