حج کا وقت اور میدان عرافات وہ لمحہ ہوتا ہے جب نہ رونے والے چہرے پر بھی آنسو غالب آ ہی جاتے ہیں، اس سال بھی کچھ ایسے مناظر ہی دیکھنے کو ملے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سعودی عرب میں سال 2022 کا حج امن و امان کے ساتھ جاری ہے، جبکہ اسی دوران کچھ حاجیوں کے ایسے مناظر بھی سامنے آئے جس میں وہ رو رو کر اللہ کے حضور دعائیں مانگ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون جس نے سر پر ٹوپی اور اسکارف اوڑھا ہوا ہے، آنکھوں میں آنسو، چہرے پر تکلیف اور ہاتھوں کو اٹھائے اللہ کے حضور دعا مانگ رہی ہے۔
یہ خاتون اگرچہ حج کی نیت سے آئی ہے، مگر اس لمحے کو مکمل طور پر محسوس کر رہی ہے، ساتھ ہی ان یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی اور امن و امان کی دعا بھی کر رہی ہے۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہی جب اللہ اپنے گھر آئے مہمانوں کی دعاؤں کو سنتا ہے۔
ایسے ہی ایک اور حاجی کی ویڈیو بھی وائرل ہے جو کہ حج کے موقع پر زار و قطار رو رہا ہے مگر دعا کے لیے بلند ان ہاتھوں کو جھکنے نہیں دے رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ حاجی بڑے ہی جذباتی انداز میں اللہ کے حضور اپنی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے حاضر ہوا ہے، جبکہ حج کے موقع پر فریضہ تو ادا کر ہی رہا ہے ساتھ ہی بخشش بھی طلب کر رہا ہے۔