سری لنکا میں مظاہرین وزیراعظم ہاؤس کے بیڈ پر چڑھ گئے تو کوئی سوئمنگ پول میں نہانے لگا.. عوام کی ویڈیوز وائرل

image

سری لنکا کے صدر گوٹابایا کے بعد اب وزیراعظم رانیل ویکرم سنگھ نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سری لنکا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام اپنا ضبط کھو چکے ہیں اور کئی دن سڑکوں پر احتجاج کے بعد اب وزیراعظم ہاؤس میں پہنچ کر توڑ پھوڑ مچا رہے ہیں تو کہیں وزیراعظم ہاؤس کے بیڈ پر کشتیاں لڑ رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے۔

یہ ویڈیو کسی عام بستر کی نہیں بلکہ کولمبیا میں بنے سری لنکا کے وزیراعظم ہاؤس کے بیڈ کی ہے جہاں مظاہرین داخل ہو کر اب وزیراعظم کے بیڈ پر کشتیاں لڑ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ حفاظتی تحویل میں ہیں۔

مظاہرین وزیراعظم ہاؤس کے ٹی وی پر احتجاج دیکھتے ہوئے

یہ دوسری تصویر وزیراعظم ہاؤس کے ٹی وی لاؤنج کی ہے جہاں مظاہرین سڑکوں پر ہوتا احتجاج دیکھ رہے ہیں۔

مظاہرین سوئمنگ پول میں نہانے لگے

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مظاہرین سوئمنگ پول میں نہانے بھی لگے جن کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیتے وہ وزیراعظم ہاؤس سے نہیں جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts