خاتون نے نیند میں لاکھوں روپے کا سونے سے بھرا بیگ کوڑے دان میں پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟

image

سونا آج اتنا مہنگا ہے کہ اسے بہت زیادہ سنبھال کر رکھنا پڑتا ہے کہ کہیں چوری یا کھو نہ جائے۔ لیکن بھارت سے ایک خاتون سامنے آئیں جنہوں نے لاکھوں روپے مالیت کا سونا خود اپنے ہاتھوں سے کچرے میں پھینک دیا۔ لیکن اس کی کیا وجہ سامنے آئی ہر کوئی اپنے کانوں کو چھو لے گا۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست نامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو نیند میں چلنے کی بیماری تھی اور انہوں نے 39 لاکھ روپے کا سونا نیند میں کوڑے دان میں جا کر پھینک دیا۔

بھارتی خاتون نے بینک اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں زیورات سے بھرا بیگ پھینکا جس کےبعد بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے کوڑا دان کھول کر دیکھا تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔گارڈ نے جب اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان سے نکال کر چیک کیا تو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات دیکھ کر حیران رہ گیا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا کر دیکھی تومعلوم ہوا کہ ایک خاتون یہ بیگ پھینک کر چلی گئی ہے جن کی مالیت 39 لاکھ روپے سے زائد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts