چھوٹے سے رکشے میں 27 افراد کیسے بیٹھے؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

آپ نے زندگی میں کبھی نہ کبھی رکشے میں تو ضرور ہی سفر کیا ہوگا اور یہ بھی جانتے ہوں گے کہ چھوٹی سی اس سواری میں زیادہ سے زیادہ 3 لوگوں کی گنجائش ہی ہوتی ہے یا پھر کوئی بچہ گود میں بٹھایا جاسکتا ہے۔ لیکن بھارت کی ریاست اتر پردیش میں رکشے کے حوالے سے ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے

اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح پولیس والا رکشے کے اندر بیٹھے افراد کو ایک ایک کر کے گن رہا ہے۔ یہ دیکھ کر پولیس والے کی حیرت کی انتہا بھی نہ رہی کہ اتنے سے رکشے میں بچے، بوڑھے سمیت 27 افراد سوار تھے۔

رکشے کو تیز رفتار سے سڑک پر جاتا دیکھ کر پولیس نے رکشے کا تعاقب کیا اور پھر رکشہ سواروں کی تعداد دیکھ کر منہ میں انگلیاں ہی داب لیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جہاں کچھ لوگ اس واقعے کو غربت اور ٹریفک کے مسائل سے جوڑ رہے ہیں وہیں کچھ لوگ حیران ہو کر سوال کررہے ہیں کہ آخر اتنے لوگ اس رکشے میں بیٹھے کیسے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts