بچپن سے بیٹی سمجھ کر پال رہا تھا مگر ۔۔ مشہور افغان شخصیت کی بیٹی کے بارے میں والد نے خود کیا انکشاف کر دیا؟

image

کئی بار زندگی میں کچھ ایسا ہو جاتا ہے جس کا انسان سوچتا بھی نہیں ہے، ایسا ہی کچھ افغان شہری کے ساتھ ہوا ہے، جس نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے خالد حسینی نے سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے اپنی بیٹی اور اپنی تصاویر شئیر کیں۔

پہلے تو صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو دیکھ کر باپ اور بیٹی کی روایتی محبت پر خوشی اور ملال کا اظہار کیا گیا، لیکن اس وقت سب حیران رہ گئے جب صارفین نے پوسٹ میں موجود تصاویر کے ساتھ ساتھ جملوں کو بھی پڑھا۔

دراصل خالد حسینی افغانی نژاد امریکی ہیں جو امریکہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، لیکن ان کی پیدائش افغانستان کی ہے۔ افغانستان میں خالد بطور ناولسٹ، ادیب کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

خالد حسینی اپنی بیٹی حارث سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ظاہر ہے بیٹیوں کو کون نہیں پسند کرتا، جو آخری وقت تک والدین کا سہارا بنے رہتی ہیں۔

لیکن خالد حسینی اس وقت حیران رہ گئے کہ جب ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی بیٹی جنہیں وہ بچپن سے لے کر آج تک پالتے آئے تو تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہیں، تیسری جنس بھی اسی معاشرے کا حصہ اور اللہ کی تخلیق ہے، جسے کم تر انسانی سوچ انسان ہی نہیں سمجھتی۔

لیکن جب خالد حسینی کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے روایتی باپ کی طرح برتاؤ کرنے کے بجائے یہ سوچا کہ میری اولاد نے اتنے سال کس اذیت اور تکلیف میں گزارے، میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

خالد نے پوسٹ میں لکھا کہ جی ہاں، میری بیٹی حارث ایک ٹرانس جینڈر ہے۔ میں اپنی بیٹی پر فخر کرتا رہوں گا، کیونکہ اس نے ہمیں بہادری، حوصلہ اور ہمت سکھایا ہے۔

میری بیٹی کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جس طرح کا رویہ ٹرانس جینڈرز کے ساتھ اپنایا جاتا ہے، مگر میری بیٹی باہمت ہے۔

ہم سب اپنی بیٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں، اور اسے ہر لمحہ سپورٹ کرتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts