خواتین گھر میں وہ ہستی ہوتیں ہیں جو ہمیشہ تمام اہلخانہ کی خدمت میں مصروف رہتی ہیں بالکل اسی طرح افغانستان کی خواتین بھی گھر والوں کی خدمت کوئی قصر نہیں چھوڑتیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کن مشکلات کے ساتھ افغانی عورتیں زندگی گزارتی ہیں۔
صبح ہوتے ہی یہاں کی خواتین گھر میں رکھے ہوئے جانوروں کو انکے پنجروں سے باہر نکالتی ہیں انہیں کھانا کھلاتی ہیں اس کے بعد کسی ایک فرد کے ہمراہ جانوروں کو چرنے کیلئے گھر سے باہر بھیج دیتی ہیں۔
اس کے بعد باقی گھر والوں کے ناشتے کیلئے آٹا گوند کر روٹیاں بنائی جاتی ہیں۔ پھر گھر کی صاف صفائی میں مصروف ہو جاتی ہیں لیکن جب دوپہر کے کھانے کا وقت ہوتا ہے تو گھر کے دیگر بچے بچیاں اپنی والدہ کی مدد کرتے ہیں۔
سب سے پہلے آگ جلانے کیلئے باہر سے لڑکیاں اکٹھی کر کے لائی جاتی ہیں جس کے بعد مٹی کے بنے ہوئے کچے چولہے پر رکھ کر سالن اور روٹی بنائی جاتی ہے۔
یہاں بھی ایک بات کافی قابل غور ہے کہ یہ لوگ دن میں ایک نہ ایک مرتبہ سارا خاندان ساتھ بیٹھ کر کھانا ضرور کھاتے ہیں اور پھر باقی دن میں گھر پر جتنے بھی لوگ موجود ہوتے ہیں وہ والدہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔
اس کے علاوہ اگر بات کی جائے غربت کی تو وہ یہاں بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ تو ایسے بھی ہیں جو کھانا گھر پر نہیں بناتے۔
بلکہ دریا یا پھر سمندر کے نزدیک بیٹھ جاتے ہیں وہاں ہی کھانا بنانے کے برتن وغیرہ دھوتے ہیں اور وہاں پر ہی پتھر سے ایک عارضی چولہا بناتے ہیں پھر یہاں سے ہی لکڑیاں جمع کر کے آگ لگا لیتے بس اور اسی پر پورا کھانا پکتا ہے۔