شوہر کی جان بچانے کے لیے سب اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے توکر دوں گی ۔۔ وہ بیویاں جنہوں نے اپنے شوہر کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگی کی پرواہ نہیں کی

image

شادی کے بعد بیوی ہی شوہر کا سہارا بنتی ہے جو زندگی میں آنے والی مشکلات میں ان کا ساتھ دیتی ہے۔ وہ چاہے تو اپنے شوہر کے لیے سب کچھ کر گزر جائے۔ آج ہم ایسی باہمت بیویوں کے بارے میں آپکو بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے حقیقت میں اپنے شوہر کی جان بچا کر وفاداری کا ثبوت دیا جن کی اسٹوریز سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔

شوہر کو جگر عطیہ کرنے والی بیوی:

ہر شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسی بیوی ملے کہ ہر دم اس کا ساتھ نبھائے اسی طرح بیویوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے۔ ان خاتون نے اپنے شوہر کو جگر عطیہ کر کے سب ہی کو حیران کردیا تھا۔ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری کے علاقے بھٹ شاہ سے ہے۔ بھٹ شاہ میں رہنے والے محمد خان جگر کی بیماری میں مبتلا تھے، ان کی اہلیہ نے اپنے جگر کی پیوندکاری کروا کے شوہرکی جان بچائی، ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے بعد میاں بیوی دونوں صحت مند تھے۔ واقعی ایسی مثال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

خاتون نے جگر عطیہ کرنے کے بعد وہ الفاظ کہے جن پر لوگ انہیں داد دینے پر مجبور ہوگئے۔ جوڑے کی اولاد نہیں ہے، آپریشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر ہی سب کچھ ہے اگر شوہر کی جان بچانے کے لیے جسم کے سارے اعضا بھی عطیہ کرنا پڑے تو کردوں گی۔

شوہر کو گردہ عطیہ کرنے والی اہلیہ:

یہ بھی ایک عظیم خاتون اور بیوی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کی جان محفوظ بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کی رہائشی خاتون اسماء نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کو گردہ عطیہ کیا۔ اسماء کے شوہرعمر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میں بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں تھا لیکن ایک طرف خوش بھی تھا کہ بچپن سے محبت کا دعویٰ کرنے والی میری بیوی نے بالآخر اپنے پیار کا ثبوت دے دیا۔

اسماء کے گردہ عطیہ کرنے کی وجہ سے اب سسرال میں ان کے لیے عزت اور پیار بھی بڑھ گیا ہے۔ اسماء اب گردہ عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔ دونوں میاں بیوی اب ایک گردے کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts