سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ویڈیوز سب کی دلچسپی کے ساتھ حیرت کا باعث بھی بنتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ہوائی جہازوں میں اب اس حد تک جدت آ گئی ہے کہ مسافر ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی گھر بیٹھے ٹکٹ بُک کر سکتے ہیں، لیکن عرب دنیا میں جدت منفرد آئی ہے۔ کیونکہ اب اتحاد ائیر لائن نے خواتین پائلٹس کو سراہنا شروع کر دیا ہے۔
اگرچہ خواتین پائلٹس پہلے بھی ہوائی جہازوں میں دکھائی دیتی تھیں، لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ خاتون پائلٹ سہمی ہوئی اور ڈری ہوئی ہے، جیسے کہ یہ ان کا پہلا سفر ہے بطور پائلٹ، لیکن ائیر لائن انہیں خوب سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ اسکارف اوڑھے مسلم پائلٹ اتحاد ائیر بس اے 380 کو منزل کی جانب لے کر جا رہی ہیں۔ لیکن چہرے کے تاثرات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ خاتون ڈری ہوئی معلوم ہو رہی ہیں۔
ابو ظہبی ائیرپورٹ سے خاتون پائلٹ نے پرواز کو آف ائیر کیا، جسے دیکھتے ہوئے صارفین خوف میں بھی مبتلا تھے کہ کہیں کچھ ہو نا جائے، لیکن کمال مہارت اور دھیان سے خاتون پائلٹ نے جہاز کو ٹیک آف کیا۔
خاتون کی نگاہ سسٹم پر تھی اور ذہن چاروں طرف تھا، یعنی وہ ساتھ بیٹھی ساتھی خاتون پائلٹ کی بات بھی سن رہی تھی، جواب بھی دے رہی تھی اور سسٹم پر بھی دھیان دے رہی تھی۔