وہ لمحہ جب آسمان اور زمین آپس میں مل جاتے ہیں ۔۔ قدرتی چیزوں میں چھپا انسان کے لیے راز، دیکھیے

image

آسمان اور زمین کے درمیان فرق اور دوری کو ہر انسان محسوس کرتا ہے، لیکن ایک گہری نگاہ رکھنے والا انسان جس میں جذبات اور احساسات کا سمندر ٹھاٹھے مار رہا ہوتا ہے وہ منظر کشی کر ہی دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی منظر کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں بادل کوب برس رہے ہیں اور سمندر بھی خوب ٹھاٹھے مار رہا ہے، دراصل یہ منظر کچھ بتا رہا ہے، جو کہ عام انسان سمجھ ہی نہیں سکتا ہے۔

یہ وہ منظر یا لمحہ ہے جب آسمان اور سمندر آپس میں مل جاتے ہیں، جب بادلوں کے ذریعے آسمان اپنی انا چھوڑ کر گھٹنے ٹیک دیتا ہے اور سمندر بھی اپنا دل بڑا کر کے آسمان کو اپنے اندر سما لیتا ہے۔

پڑھنے میں یہ باتیں عجیب لگتی ہیں، لیکن سوچنے سمجھنے والے کے لیے ان باتوں کو سوچنا اور ان پر تبصرہ کرنا کافی اچھا لگتا ہے، کیونکہ جب خاموشی کے عالم میں دنیا کے غم اور پریشانی سے غافل ہو کر ایک شخص جب سمندر کنارے آتا ہے تو یہ ضرور سوچتا ہے کہ وہ کون سا پوائنٹ ہے جہاں سمندر اور آسمان مل جاتے ہیں۔

لیکن دراصل وہ اپنے غموں کو بھلانے کے لیے یہ سب کر رہا ہوتا ہے، اس کی سوچ اس حد تک وسیع ہو جاتی ہے کہ وہ قدرت کے مختلف نظاروں کو پرکھنا شروع کر دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US