آپ نے مشہور زمانہ فلم ہاتھی میرے ساتھی کا نام تو ضرور سنا ہوگا۔ لیکن کیا واقعی ہاتھی کسی کا ساتھی بن سکتا ہے۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس نے لوگوں کو ہاتھیوں کی انسان دوستی کے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے
کیا ہاتھی ایک ذہین جانور ہے؟
یہ ویڈیو اگرچہ 2016 کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر دوبارہ تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں سیر کرتے ہاتھیوں کے جھنڈ میں ایک چھوٹے سے ہاتھی نے جب دیکھا ایک شخص پانی میں ڈوپ رہا ہے تو وہ اس کے پاس آیا اور اسے پانی سے نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات سے حیران ہیں کہ کیا جانور بھی اتنی سمجھ اور عقل رکھتے ہیں کہ کسی کی جان کیسے بچانی ہے؟
بچے کو گڑھے میں گرا دیکھا تو ماں بیہوش ہوگئی
ہاتھی صدیوں سے انسانوں کا ساتھی اور دوست سمجھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے بادشاہ ہاتھی کی سواری بھی کیا کرتے تھے۔ گزشتہ دنوں ایک ہتھنی کی بھی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بچے کو گڑھے میں گرتا دیکھ کر بیہوش ہوگئی تھی۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاتھی ایک حساس اور ذہین جانور ہے۔