بس نام رہے گا اللہ کا ۔۔ شاندار جیت کے بعد ووٹرز اور سپوٹرز کے لیے عمران خان نے خصوصی نظم جاری کر دی، دیکھیں

image

عمران خان ضمنی الیکشن جیتنے پر بہت خوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب ایک نظم شیئر کی ہے جو فیض احمد فیض کی ہے، جس کے بول کچھ یوں ہیں بس نام رہے گا اللہ کا۔ جو غائب بھی ہے حاضر بھی ہے۔ جو منظر بھی ہے ناظر بھی ہے۔ یہ نظم شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے خان صاحب کو مبارکباد دی۔

مزید یہ کہ خان صاحب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب سے پہلے مسلم لیگ نواز کے امیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاََ پولیس کے جبرو ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمشین کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

اس کے علاوہ عمران خان نے ایک اور ٹویٹ بھی کی جس میں اپنے اتحادی مسلم لیگ ق ، مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل کا بھی شکر یہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts