ہرنئے سال کی شروعات میں بابا وانگا کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی موت سے قبل ہر نئے آنے والے سال سے متعلق پیش گوئیاں کر دی تھیں۔ انہوں نے رواں سال 2022 سے متعلق بھی حیران کن پیش گوئیاں کیں جن میں سے 2 پوری ہوگئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بابا وانگاایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ ان کے پاس قدرتی طور پر ایسا ہنر موجود تھا کہ وہ آگے آنے والے سالوں اور لوگوں سے متعلق پیشگوئیاں کرتی تھیں۔
آیئے جانتے ہیں نابینا نجومی بابا وانگا کی اس سال کونسی دو پیشگوئیاں پوری ہوئیں۔
1- زلزلے اور سیلاب
اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں زلزلے اور سیلاب سے تباہ کاریاں ہورہی ہیں جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ بابا وانگا نے سال 2022 کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں سیلاب اور زلزلے آئیں گے جس سے کوئی لوگ ہلاک ہوجائیں گے۔ ان کی پیش گوئی کچھ کچھ سچ ثابت ہوئی ہیں کیونکہ رواں برس ان ممالک میں شدید بارشیں دیکھنے میں آئیں۔
اس کے علاوہ بھارت ، تھائی لینڈ بھی بارشوں کی شدید لپیٹ سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی طوفانی بارشوں کے سلسلے میں کئی لوگ جاں بحق ہوگئے۔
2- پینے کے پانی کی قلت
پانی کی قلت کا معاملہ پوری دنیا میں ہی ہے۔ اس حوالے سے نابینا نجومی خاتون بابا وانگا نے پیش گوئی کردی تھی جس کے مطابق 2022 میں دنیا کے کئی شہر پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی ایک حد تک درست ثابت ہوئی ہے کیونکہ پرتگال جیسے ترقی یافتہ ملک نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانی کے استعمال کو محدود کریں جبکہ اٹلی بھی کئی سالوں سے بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔
خیال رہے نجومی خاتون بابا وانگا کی موت سن 1996 میں ہوئی تھی۔