ویسے تو پاکستان کی ایسی کئی چیزیں ہیں جو کہ دنیا جہاں میں مشہور ہیں لیکن ایک پاکستانی ریستوران ایسا بھی ہے جو کہ اب بیرون ملک کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی ریستوران کے بارے میں بتائیں گے۔
دبئی میں ایک ایسا ریستوران بھی ہے جو کہ اپنے پاکستانی سمیت ایشین کھانوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، جبکہ اب یہی ریستوران دبئی کی ثقافت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
راوی ریستوران کا شمار ان چند ریستوران میں ہوتا ہے، جو کہ 1978 میں دبئی کی ایک سڑک پر کھلا تھا، پاکستانی فیملی کی جانب سے یہ ریستوران دبئی میں اس وقت کھولا گیا تھا، جبکہ دبئی ایک ریتیلا علاقہ ہوا کرتا تھا، جہاں اونچی عمارتیں نہیں تھیں اور نہ ہی جدت کا دور تھا۔
اس ریستوران کے مالک چوہدری عبدالحمید کا مقصد تھا کہ ریتیلے علاقے میں آنے والے بڑے ٹرکوں کے ڈرائیورز کو اور دبئی آنے والے اوورسیز پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے دیسی کھانے فراہم کرنا۔ یہ آیڈیا دبئی میں موجود اوورسیز کو اس حد تک پسند آیا کہ اب یہ ریستوران کافی مقبول ہو گیا ہے۔
دوسری جانب دبئی حکومت کی جانب سے بھی دبئی کی تعمیر و ترقی میں راوی ریستوران اور پاکستانی فیملی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس ریستوران کو تاریخی حیثیت حاصل ہے۔
راوی ریستوران کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں کراچی کی مزیدار بریانی سمیت کئی پاکستانی اور بھارتی کھانے موجود ہیںِ جو کہ 7 ڈالرز میں باآسانی مزدور طبقہ کھا سکتا ہے، جبکہ اب اس ریستوران میں صرف مزدور ہی نہیں بلکہ کئی لوگ آتے ہیں۔
دبئی آنے والے ایشین، مغربی ممالک سے مزدور اور اوورسیز میں یہ ریستوران کافی مقبول ہوتا جا رہا ہے، اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں ہر قسم کے کھانے موجود ہیں۔
راوی رسیتوران کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں روٹی سالن، دال سمیت کھانوں کو اسی طرح دیا جاتا ہے جیسے کہ اوورسیز اپنے وطن میں کھاتے ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی اس ریستوران کا رخ کرتی ہے، جہاں وہ پاکستانی کھانوں کو خوب مزے لے کر کھاتے ہیں۔