سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
2020 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے سب میڈیکل کی دنیا سمیت سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچا دیا تھا، کیونکہ مریض زندہ تھا اور سرجری جاری تھی۔
دراصل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی داغماگ ٹرنر نے اس وقت سب ک توجہ حاصل کی جب ان کے دماغ کی سرجری جاری تھی اور وہ آنکھیں بند کیے ہوئے وائلن بجا رہی تھیں۔
عام طور پر جب کبھی کسی مریض کی سرجری کی جاتی ہے، تو سب سے پہلے مریض کو تکلیف کی بنا پر بے ہوش کیا جاتا ہے، مگر یہاں جو صورتحال دیکھنے کو ملی اس نے سب کو حیران کر دیا۔
برطانیہ کے کنگز کالج اسپتال میں 53 سالہ داغماگ ٹرنر وائلن بجا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریضہ کی آنکھیں اگرچہ بند ہیں لیکن ان کے چہرے کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹرز بھی بڑے محتاط انداز میں خاتون کی سرجری کر رہے ہیں، خاتون مریضہ 2013 میں برین ٹیومر کا شکار ہوئی تھیں، یہ ٹیومر دراصل دماغ کے اس حصے کے قریب موجود تھا جہاں سے انسان کے الٹے ہاتھ کی موومنٹ کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔
واضح رہے خاتون مریضہ کی سرجری بھی کامیاب گئی تھی اور اب وہ اپنی وائلن کی پریکٹس بھی کرتی ہیں اور ایک خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔ ویڈیو اگرچہ 2020 کی ہے مگر اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔