میرے پاس پیسے نہیں رہے تو اولاد نے گھر سے نکال پھینکا ۔۔ آج جب بچوں نے اپنی استاد کو بھیک مانگتے دیکھا تو ان کے لیے کیا کیا؟

image

یہ دنیا کا مال ہے دنیا میں ہی رہ جانا ہے کسی نے اپنے ساتھ نہیں لے جانا۔ پر شاید لوگ یہ بات سمجھ نہیں پاتے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ واقعہ ہے کہ جب ایک ماں کو جس نے ساری زندگی کما کر بچوں کو پالا آج انہی بچوں نے ماں کو صرف اس بات پر گھر سے نکال پھینکا کہ اب آپ سرکاری نوکر ی سے ریٹائرڈ ہو گئی ہیں تو ہم آپکو ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بچوں کے برے رویے کے بعد بھارت کی ریاست کیرالہ کے علاقے ملا پرم اسکول کی استاد جو کہ اپنے وقت کی بہترین حساب کی ٹیچر ہوا کرتی تھیں یہ ریلوے اسٹیشن کے باہر بھیک مانگنے لگیں۔ پھر ایک دن ان کی ایک شاگرد کی نظر پڑی جنہہوں نے کافی عرصے ان سے تعلیم حاصل کی مگر وہ پہلی نظر میں پہچان نہیں پائیں۔

کچھ دیر بعد ان کے پاس گئیں اور ان کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے سارا ماجرا سنا دیا جس کے بعد شاگرد کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور انہوں نے انہیں کھانے پینے کو چیزیں دیں، پہننے کو کپڑے دیے اور انہیں اپنے ساتھ لے آئیں۔

مزید یہ کہ اس تمام واقعے کے بعد اسی شاگرد نے کلاس کے تمام پرانے دوستوں کو فون کیا اور ان سے آ کر ملنے کو کہا تاکہ اپنی ٹیچر کیلئے رہنے اور زندگی گزارنے کیلئے پیسوں کا بندوبست کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts