کم آبادی اور جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کی وجہ سے اکثر غریب ممالک کے افراد عمان میں نوکری کے حصول کے لئے جاتے ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لیکن گلف نیوز کے مطابق عمان کی حکومت نے قومیت کو فروغ دینے کے لئے غیر ملکی شہریوں کی عمان میں ملازمت پر پابندی لگا دی ہے۔
موجودہ غیر ملکی ملازم بھی تبدیل کردیے جائیں گے
عمان کے متعلقہ شعبے کے وزیر نے اس حوالے سے 200 سے زائد ملازمتوں کی لسٹ جاری کی ہے جس کے تحت وہ تمام ملازمتیں اب صرف عمان کے شہریوں کے لئے ہی مخصوص ہیں۔ جو غیر ملکی افراد ان ملازمتوں پر پہلے سے کام کررہے ہیں انھیں بھی مقامی افراد سے تبدیل کردیا جائے گا۔
آسامیاں جو اب صرف مقامی شہریوں کے لئے مخصوص ہیں
ان 207 آسامیوں میں انتظامی سطح کے افسران سے لے کر چوکیدار، ڈرائیور، ڈاکیا، پھل فروش اور سیکورٹی گارڈز کی نوکریاں بھی شامل ہیں۔