چین ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور جس تیزی کے ساتھ اس ملک نے کچھ دہائیوں میں ترقی کی وہ قابلِ تعریف اور حیران کن ہے۔ اب جیسا کہ ہر ملک کا اپنا ایک کلچر ہوتا ہے اسی طرح چائنہ کی بھی اپنی ایک ثقافت ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آج آپ کو چین سے متعلق کچھ ایسی منفرد چیزیں بتائیں جائیں گی جو وہاں نہیں کرنی چاہئیں جس سے آپ کو چائنیس کلچر کو بھی سیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
چین میں کسی بھی سیاسی یا حساس موضوع پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔ چائنہ کے لوگ باہر کے لوگوں سے ایسے موضوعات پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ البتہ چین سے متعلق مثبت پہلو پر بات کی جا سکتی ہے۔
یہاں موت کے بارے میں بھی ہر کسی سے بات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ وہ ان کے لیے انتہائی سنجیدہ موضوع ہے۔
چائنہ میں لوگ کسی کو سفید رنگ کے پیپر میں گفٹ رکھ کر نہیں دیتے کیونکہ یہ سفید رنگ موت کی نمائندگی کرتا ہے۔
چین میں آپ کسی کو اگر چھتری بطور تحفے میں دینے جا رہے ہیں تو ٹھہر جائیں کیونکہ وہاں کسی کو چھتری دینے کا مطلب آپ اس سے رشتہ ختم کر رہے ہیں۔
چین میں کسی اجنبی انسان کو کسی دوسرے سے گلے ملنا یہاں تک کہ کسی اجنبی سے ہاتھ ملانے پر انہیں حیرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ کام اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ جبھی اگر آپ کا چین جانا ہو تو دور سے ویلکم کرسکتے ہیں۔
چین میں پبلک مقام پرغصہ کرنا ٹھیک نہیں سمجھا جاتا خاص طور پر اگر آپ خود چائنیز نہیں ہیں۔