جینز اور جیکٹ پہن کر نکل پڑے سفر پر ۔۔۔ سابق امام کعبہ کی ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو وائرل

image

تفصیلات کے مطابق سابق امامِ کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی ایک ہیوی بائیک چلانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو کہ ان کے ایک مداح نے اسنیپ چیٹ پر ریکارڈ کی تھی ، جس میں وہ سڑکپر ہارلے ڈیوڈسن موٹر بائیک پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اس وڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر منفی و مثبت دونوں طرح کے تبصرے شروع ہو گئے ہیں۔

جب سے یہ وڈیو سامنے آئی ہے جب سے امامِ کعبہ کا نام ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کررہا ہے اور ٹوئٹر صارف مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ شیخ عادل جس بائیک پر بیٹھے دیکھے گئے ہیں اس پر امریکی پرچم اور دوسرے نشانات لگے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے لباس پر بھی لوگوں نے خاصا اعتراض اور تنقید کی ہے۔ پوری عرب دنیا سے اس پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں۔

ان کے ناقدین ان کے لباس اور ان کے انداز کو پسند نہیں کر رہے جبکہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا بھی ہے کہ انہوں نے کوئی حرام کام نہیں کیا لیکن پھر بھی ان کا یہ روپ لوگوں کو پسند نہیں آیا۔

لوگوں کا یہ خیال ہے کہ چونکہ وہ حرم کے امام ہیں جن کو لوگ ایک مخصوص لبا س اور انداز میں دیکھنے کے عادی ہیں تو اس لئے ان کو ا س طرح دیکھنا لوگ قبول نہیں کرتے۔

جبکہ کچھ لوگوں نے اس پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ جدید کپڑے پہننے میں کوئی حرج نہیں اور ان کے لئے موٹر سائیکل چلانا منع تو نہیں ہے۔ کسی نے ان کے اس انداز کو ان کی پستی بھی قرار دے دیا۔ اور کہا کہ ایسا لباس کسی عالم کو زیب نہیں دیتا اور وہ تہذیب و شائستگی سے دور نظر آرہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts