شناختی کارڈز بنواتے وقت صارف کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے آئی ڈی کارڈ میں تصویر اچھی اور دلکش آئے۔ لیکن بالخصوص پاکستان میں اکثر شہریوں کی شکایت یہی ہوتی ہے کہ ان کے شناختی کارڈ میں تصویر بہت خراب اور نہ دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔
مگر یہاں جن لوگوں کے آئی ڈی کارڈز کی تصویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں وہ آپ کے لیے دلچسپی کا باعث بنیں گے جنہیں دیکھ کر آپ اپنی ہنسی روک نہیں پائیں گے۔
1- حادثاتی تصویر
جس شخص کا یہ آئی ڈی کارڈ ہے یقینا یہ اس کے لیے افسوسناک بات ہوگی۔ دراصل اس آئی ڈی کارڈ پر موجود شخص کی تصویر پر نمبرز اور بریکٹس پرنٹ ہوگئے ہیں جنہوں نے آدمی کی آنکھوں اور پورے چہرے کو مزاحیہ بنا دیا ہے۔ ممکن ہے یہ کوئی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔
2- مونچھوں اور لمبی چٹیوں والا آئی ڈی کارڈ
یہ کسی کی شرارت بھی ہوسکتی ہے یا کسی نے بدلہ بھی لیا ہوسکتا ہے۔ اس آئی ڈی کارڈ میں لڑکا پہلے کلین شیو ہوگا مگر اس کی مونچھیں اور لڑکیوں کی طرح دو لمبی چٹیاں باندھ کر اس تصویر کو بہت مزاحیہ طرز کا بنا دیا ہے۔
3- یونیورسٹی کارڈ کی فوٹو
کیا کوئی کبھی سوچ سکتا ہے کہ آئی ڈی کارڈ پر اس کی تصویر ایسی آئے جیسے اوپر موجود تصویر میں طلبہ کی ہے؟
4- پیسہ بولتا ہے
یہ انوکھا آئی ڈی کارڈ ہے جس میں ایک لڑکے نے نوٹوں کی گڈی کان پر ایسے لگائی ہوئی جیسے کوئی موبائل فون لگاتا ہے۔ اور اسی پوز میں آئی ڈی کارڈ کے لیے تصویر کھنچوائی ہے۔ پیسہ واقعی بولتا ہے۔
5- بلی کا آئی ڈی کارڈ
مزے کی بات یہ ہے کہ اس آئی ڈی کارڈ میں کوئی انسان نہیں بلکہ ایک سنجیدہ بلی موجود ہے۔ وہ بھی یہی سوچ رہی ہوگی کہ آخر انسانوں نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟