یورپ کے ممالک اگرچہ زیادہ تر سرد موسم رکھتے ہیں لیکن دنیا بھر میں آئی موسمی تبدیلی سے یورب بھی محفوظ نہیں رہا۔ گزشتہ چند دنوں سے برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک می شدید گرمی کی لہر جاری تھی لیکن اب لندن کے کئی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
حکومتی اقدامات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ آگ لندن کے میدانی علاقوں میں لگی ہے اور گھاس کی وجہ سے تیزی سے پھیل کر گھروں، گرجا گھر اور ریلوے اسٹیسشن تک پہنچ گئی ہے۔ آگ بجھانے والے حکام کا کہنا ہے کہ تمام عملہ مسلسل آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
گرمی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے
حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو محفوظ جگہ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر شہریوں کو گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی تلقین کی جارہی ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ برطانیہ کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق درجہ حرارت 47 ڈگری تک جاسکتا ہے۔