سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ توجہ حاصل کر لیتی ہیں، ایک ایسی ہی خبر نے سب کی توجہ حاصل کی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے اس غیر مسلم کے بارے میں جو کہ مکے میں داخل ہوا۔
اسرائیلی صحافی گل تماری اسرائیل کے ٹی وی چینل 13 سے منسلک ہیں، لیکن اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں صحافی کے چہرے پر خوشی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
صحافی نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ مکے میں موجود ہے، ٹیکسی ڈرائیور کا چہرا بھی بلر ہے اور خود صحافی کا کہنا تھا کہ میں مکے میں ہوں، میرا سپنا پورا ہو گیا۔
چونکہ مکہ اور مدینہ میں غیر مسلم داخلہ منع ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اس خبر پر صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
صحافی نے نہ صرف شہر جنت کا دورہ کیا بلکہ عرفات کے میدان میں بھی رُک کر سیلفی بنائی، مسجد الحرام کے بیرونی منظر کی بھی تصاویر اور ویڈیو بنائیں۔
جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، لیکن صحافی گل تماری نے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر اپنے دورے کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ میرا یہ اقدام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے نہیں تھا، اگر کسی کو دکھ پہنچا ہو، تو میں معذرت کرتا ہوں۔ میرا مقصد صرف مکے شہر کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
واضح رہے اسرائیلی صحافی امریکی صدر جو بائیڈن کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے وفد میں شامل تھے۔