میرا بیٹا ایک دن ضرور آنکھیں کھولے گا۔۔ سعودی شہزادے کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ 17 سال سے کومہ میں ہے؟

image

سعودی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ ولید بن خالد بن طلال جو 17 سال بعد بھی آج تک کومہ میں ہے۔ سعودی شہزادے کی اتنے طویل عرصے تک کومہ میں رہنے کے پیچھے ایک واقعہ موجود ہے جو پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔

سعودی میڈیاکے مطابق شہزادہ ولید 2005 میں ملٹری کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، تب سے لے کر وہ آج تک کومہ میں ہیں۔

اس حادثے کو 17 سال ہوچکے ہیں اور اس سارے عرصے میں ’’سوئے ہوئے شہزادے‘‘ نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی اپنا بستر نہیں چھوڑا۔

شہزادہ ولیدکے اہلخانہ نے تمام تشخیص کے باوجود اپنے بیٹے کو زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کچھ نہ کچھ شہزادہ الولید کی تقدیر بدلنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل میڈیا پر شہزادہ ولید سے متعلق خبریں وائرل ہو چکی ہیں کہ وہ انتقال کر گئے مگر آج سے دو سال قبل انہوں نے کومہ میں ہی ہاتھ کا مختصر سا اشارہ کر کے ( انگلیاں ہلا کر) والدین کو پیغام دے دیا تھا کہ فکر نہ کریں میں بالکل ٹھیک ہوں اور وہ ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہوئی تھی۔

بدقسمتی سے اربوں کی جائیداد کے مالک سعودی شہزادے کو دنیا کے تجربہ کار ڈاکٹرز بھی ہوش میں لانے میں تاحال ناکام ہوگئے ہیں۔ آج بھی انہیں ہوش میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ شہزادے کے والد ان کے سرہانے بیٹھ کر آج بھی یہ امید لگائے ہوئے ہیں کہ ان کا بیٹا ایک نہ ایک دن ضرور اپنی آنکھیں کھولے گا اور طویل عرصے بعد بیٹے سے ملاقات ہوگی۔

شہزادہ ولید کی اس وقت عمر 51 سال ہوچکی ہے، انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ سوتے ہوئے زندگی گزار دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts