تیز بارش میں بھی بارات لے آئے ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل تین انوکھی شادیاں، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی دلچسپ واقعات سے متعلق بتائیں گے۔

برسات کے دوران بارات:

بھارت میں ایک ایسا واقعہ بھی رونما ہوا ہے جس میں تیز برسات کے دوران بھی بارش ہو رہی تھی۔ پیلے رنگ کا پلاسٹک کا کپڑا اوڑھے بارات بارش کے دوران بھی رواں دواں تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز بارش کے دوران بھی بارات لے کر دلہے والے دلہن کے گھر جا رہے ہیں، جبکہ سڑک پر پانی بھی ہے اور بارات میں موجود مرد حضرات بارات کے لیے راستے کا انتظام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو دلچسپی کی بنا پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ایسے منفرد لمحات پر تفریح کا ذریعہ بھی بنا رہے ہیں۔

ٹرک میں بارات:

مصر میں ایک ایسا منفرد واقعہ رونما ہوا ہے جہاں دلہا دلہن کو لینے ٹرک میں گیا، رخصتی کے بعد جب دلہا اور دلہن ٹرک میں بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے تو دونوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سفید لباس پہنے دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ دلہے کا ارمان تھا کہ اپنی دلہنیہ کو کچھ اس طرح سے لے کر آئے کہ یہ دن یادگار دن بن جائے، لیکن رخصتی کا یہ انداز خاصا دلچسپ تھا، جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت بیرون ملک میں بھی توجہ حاصل کی۔

بلڈوزر میں بارات:

پاکستان کی وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی اپنی شادی کو کچھ اس طرح منفرد بنایا کہ سب کو یاد رہ گیا۔ نوجوان بارات لے کر مہنگی گاڑی میں تو نہیں گیا مگر بلڈوزر ہی منگوا لیا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا کہ بلڈوزر کی اگلی سائیڈ پر نوجوان اور اس کی اہلیہ دلہن موجود ہے جبکہ ساتھ ہی صوفے بھی رکھے ہوئے ہیں۔ بارات کے لیے منگوایا گیا یہ بلڈوزر بھی خاصا دلچسپ تھا، کیونکہ بلڈوزر کو بھی دلہن ہی کی طرح سجایا گیا تھا۔

بارات کے اس منفرد انداز کو دیکھ کر علاقے والوں نے بھی خوب سراہا اور اس منفرد لمحے کو کیمرے میں قید بھی کیا، ساتھ ہی دعائیں بھی دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts