ہم اکثر hamariweb. com) کے قارئین کو مختلف ممالک کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں تاکہ اگر وہ کسی دوسرے ملک جائیں تو وہاں کے طور طریقوں کے بارے میں انھیں پہلے سے ہی علم ہو۔ اس لیے آج ہم آپ کو جاپان کے ایسے ٹوائلٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں باقاعدہ گانا بھی بجتا ہے۔
ٹوائلٹ کے ساتھ میوزک
جاپان میں لوگوں کو یہ بات مناسب نہیں محسوس ہوتی کہ وہ باتھ روم جائیں تو کسی اور کو اس بات کا علم ہو۔ اسی وجہ سے وہاں کے باتھ روم میں فلش کے بٹن یا پھر ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ علیحدہ سے کچھ بٹنز موجود ہوتے ہیں جنھیں دبانے سے گانے، میوزک یا خالی پانی گرنے کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔
اس سسٹم کو کیا کہتے ہیں؟
اس سسٹم کو "ساؤنڈ پرنسز" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خواتین کے لئے متعارف کروایا گیا تھا البتہ اب یہ ہر شخص استعمال کرسکتا ہے۔