ہم دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔۔ بیوی گھومنے نہیں جا سکی تو شوہر اہلیہ کی تصویر والا تکیہ ساتھ لے کر چل دیا اور پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

image

میاں بیوی کا رشتہ کہنے کو سب سے نازک رشتہ ہو تا ہے کیونکہ اس کی بنیاد صرف کاغذ پر رکھی جاتی ہے مگر حقیقت میں یہ سب سے مضبوط رشتہ ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ جوڑا ہے۔

اس جوڑے کا تعلق فلپائن سے ہے اور شوہر ریمنڈ نے بیوی جونے سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ جہاں بھی جائے گا اسے ساتھ لے کر جائے گا مگر جونے پیشے کے اعتبار سے ایک ماڈل ہے اور اسے ہمیشہ مصروفیت بھی اپنے کام کی وجہ سے بہت رہتی ہے۔

جس کی وجہ سے وہ شوہر کے ساتھ جانہ سکی اور اسے اکیلے ہی گھمونے پھرنے کو کہا تا کہ وہ تو چھٹیاں انجوائے کر سکے۔ شوہر گھر سے تو چلا گیا مگر بیوی کو یاد ہی کرتا رہا اور اس یاد کا حل اس نے ایسے ڈھونڈا کہ بیوی کی تصویر والا تکیہ اپنے ساتھ رکھ لیا۔

مزید یہ کہ جب بھی وہ کہیں جاتا تو کئی ایک تصاویر بیوی کی تصویر والے تکیہ کے ساتھ لیتا اور بتاتا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ ریمنڈ کے اس عمل پر اسے سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے اور اسے اب تو اس سال کا سب سے بہترین شوہر ہونے کا اعزاز بھی دے دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts