شادی زندگی کا ایک نیا و بہترین سفر ہے مگر اس سفر میں ماں باپ کا ساتھ نہ ہو تو اس دن دلہا اور دلہن دونوں ہی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اس دنیا میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کی 472 بیٹیاں ہیں اور اس شخص نے تمام بیٹیوں کی شادیاں پوری دھوم دھام سے کیں جبکہ ان کی بیٹیاں اس دن کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔
اس شخص کا نام ہے مہیش سوانی اور ان کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہے۔ لیکن یہاں آپکو ایک حیرت کی بات بتاتے چلیں کہ یہ بیٹیاں ان کی اپنی نہیں بلکہ وہ لڑکیاں ہیں جن کا اس دنیا میں کوئی اپنا نہیں یا پھر ان کے سر پر والد کا سایہ نہ ہو۔ شوانی صاحب کو آج پورے گجرات میں ان کے اچھے کاموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
اور تو اور یہ صرف ہندو لڑکواں کی شادیاں ہی نہیں کرواتے بلکہ ہر مذہب کی لڑکی کو اپنی بیٹی مانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی طبعیت اگر زرا سی بھی بگڑ جائے تو گھر پر ان کی472 بیٹیاں فوراََجمع ہو جاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بیٹیوں کو شادی پر ان کی پسند کا اچھے سے اچھا سونے کا زیور بھی بنا کر دیتے ہیں کیونکہ ہر عورت کو سونا پہننا بہت پسند ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ مہیش سوانی ایک بہت بڑی کاروباری شخصیت ہیں جو کہ ہر سال ایک سے 2 مرتبہ بچیوں کی شادی کی تقریب رکھتے ہیں جن میں وہ ایک ساتھ کئی بچیوں کی شادی کروا دیتے ہیں اور سب اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔