گاڑی کا پہیہ بھی اسکو کچل نہیں سکتا ۔۔ اسٹیل نما یہ عجیب و غریب کیڑا کونسا ہے؟

image

قدرت نے روئے زمین پر ایسے ایسے شاہکار پیدا کئے ہیں جنہیں دیکھ کر بے اختیار انسان رب کائنات کی کاریگری پر سبحان اللہ پکار اٹھتا ہے، ایسا ہی ایک شاندار نمونہ ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک اسٹیل نما کیڑا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے جیسے بڑی ہی مہارت کے ساتھ اسٹیل یا کسی دھات سے بنایا گیا یہ کوئی چھوٹا سا کھلونا ہے مگر یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ کریسینا لمباٹا نامی کیڑا ہے جو کوسٹا ریکا، میکسیکو اور جنوبی امریکا کے برساتی جنگلات میں پائے جانے والے بیٹل کی ایک قسم ہے۔ اس کی لمبائی 25 سے 35 ملی میٹر تک ہوتی ہے اور یہ دیکھنے میں چاندی جیسے محسوس ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ انتہائی مضبوط بکتربند کیڑا اپنے سے ہزاروں گنا زیادہ وزن برداشت کر سکتا ہے یہ عموماً امریکا اور میکسیکو میں پایا جاتا ہے جہاں یہ درختوں کے تنوں یا چٹانوں کے نیچے رہتا ہے۔انسانوں نے آج تک جن بھی حشرات کا پتہ چلایا ہے، ان میں سب سے زیادہ مضبوط بیرونی خول رکھنے والے کیڑوں میں یہ بیٹل شامل ہے۔

بیٹل پہلے اڑ سکتے تھے مگر ارتقائی عمل کی وجہ سے ان کی اڑنے کی صلاحیت ختم ہوگئی، چنانچہ انھوں نے خود کو بچانے کے لیے یہ سخت ڈھال پیدا کرلی تاکہ بھوکے پرندے انھیں چونچ مار اپنی غذا نہ بنا لیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts