ماں نے بچے کو کومہ میں جنم دیا مگر خود 5 دن بعد ۔۔ جانیے ان 2 واقعات کے بارے میں جب بیمار لوگوں کے ٹھیک ہونے پر بھی گھر والے پریشان کیوں ہوتے رہے؟

image

اولاد اور ماں کا رشتہ دنیا میں سب سے انمول رشتہ ہے۔ اور اب ہم آپکو اسی محبت کے کچھ ایسے واقعات سنانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں رہے گا کہ کیا واقعی سچ ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید۔

کومہ میں گئی ماں نے بچے کو جنم دیا:

اس واقعے میں ہوا کچھ یوں ہے کہ ایک ماں نے اپنے معصوم و پیارے سے بچے کو کومہ میں جنم دیا ارو پھر 5 دن بعد خود بھی ہوش میں آ گئی پھر بچے کو دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ یہ اپنی نوعیت کا اس لیے منفرد واقعہ ہے کیونکہ اس میں ماں بھی اچانک ہوش میں آ گئی۔

امریکی ریاست نیو یارک کے علاقے وینکوور میں پیش آنے والے اس واقعے میں خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا اور ٹیسٹ کے اگلے دن بعد ہی یہ کوما میں چلی گئیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ 2020 کا ہے جس نے پوری دنیا کے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

20 سال کومہ میں رہنے والا شخص ماں الفاظ کہہ کر چل بسا:

اس شخص کا واقعہ ٹیری وین والس 57 سال کی عمر میں چل بسے۔ خیال رہے کہ یہ وہی ٹیری ہیں جن کی خبر سب سے پہلے بی بی سی اور سی این این نے ان کی دوبارہ صحت یابی سے متعلق خبر نشر کی تھی۔

خبر نشر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ٹیری وین والس کار حاڈثے میں کومہ میں چلے گئے تھے اور ان کا دوست خطرناک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

جبکہ یہ خود 20 سال تک کومے میں رہے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون کہتی ہیں کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں انہوں نے دوبارہ سے بولنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی یہی نہیں کومہ سے باہر آنے پر انہوں نے سب سے پہلے ماں، پیپسی اور پھر دودھ کہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts