باراتیوں کے شور سے شادی میں گھوڑا بدک گیا، پھر آگے کیا ہوا؟ دیکھیئے ویڈیو مناظر

image

شادی بیاہ کی تقریبات میں ویسے تو بارات گاڑی میں آتی ہے لیکن گھوڑے پر دولہا کی بارات آنے کا رواج آج بھی پاکستان اور بھارت کے مختلف شہروں میں برقرار ہے۔ ایسے موقعوں پر شور شرابا بھی دیکھنے میں آتا ہے مگر یہ انسانوں کے لیے تو بہت خوشگوار لمحہ ہوتا ہے لیکن جانور کے لیے نہیں۔

اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ شادی کی تقریب میں ایک گھوڑا لوگوں کے شور کی وجہ سے بدک گیا جس سے چند افراد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہمیرپور میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے دوران گھوڑے نے خوف سے اچھلنا شروع کردیا جس سے باراتی زخمی ہوگئے۔ مہمانوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گھوڑے کے بدکنے کا سبب اونچی آواز میں لگائے گئے گانے تھے، اس کے علاوہ باراتیوں کے مسلسل شور نے بھی گھوڑے کو آپے سے باہر کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts