بھائی کی زندگی بچانے کے لیے بہن بارات لے کر نکلتی ہے ۔۔ دلہا کس ڈر سے اپنی ہی شادی میں گھر میں بیٹھ گیا؟

image

شادی بیاہ پر لوگ مختلف رسمیں کیا کرتے ہیں اور اب تو یہ رواج بھی عام ہوتا جا رہا ہے کہ دلہنیں اپنے دلہے کو خود گاڑی چلا کر گھر لاتی ہیں۔

مگر آج ہم آپکو ایسی شادی کے بارے میں میں بتا رہے ہیں کہ جہاں دلہے کے ہوتے ہوئے بھی دلہن کی بہن لڑکی کو بیاہ کر گھر لاتی ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ یہ عمل بھارت کے ان 3 سر کھیڑا، سناڈا، امبل نامی گاؤں میں ہوتا ہے۔ جہاں دلہا اپنی شادی والے دن شیروانی پہن کر، ہاتھوں میں تلوار لیے ساری رسمیں اچھے سے نبھاتا ہے۔

مگر دلہن کے گھر بارات لے کر جا نہیں پاتا یہی وجہ ہے کہ لڑکی کی بہن یا پھر کوئی بھی غیر شادی شدہ عورت بارات لیکر دھوم دھام سے لڑکی والوں کے گھر پہنچ جاتی ہے۔

مزید یہ کہ پھر کچھ دیر بعد دلہن کے ساتھ پھیرے لینا، اسے منگل سوتر پہنانا وغیرہ وغیرہ سب کچھ لڑکے کی کنواری بہن یا پھر خاندان کی کوئی بھی کنواری عورت ہی کرتی ہے۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ عمل اس لیے کیا جاتا ہے کہ دلہا پر کوئی مصیبت یا عافت نہ آئے کیونکہ جب بھی گاؤں میں سے کسی نے بھی اس رواج کو ماننے سے انکار کیا ہے تو شادی ٹوٹ جاتی ہے اور دیگر مسائل بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔واضح رہے کہ دلہا گھر پر ہی تیار ہوا اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts