پائلٹ کی حاضر دماغی ۔۔ بے قابو جہاز کو ساحل سمندر پر اتار کر قیمتی زندگیاں بچالیں ۔۔ ویڈیو وائرل

image

واشنگٹن: امریکا میں پائلٹ نے بے قابو ہونے والے طیارے کو انتہائی مہارت کے ساتھ ساحل سمندر پر اتار لیا، پائلٹ بچ گیا، طیارہ ڈوب گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل میں الکی بیچ پر آؤٹ آف کنٹرول طیارے نے لینڈنگ کی۔ دوران لینڈنگ پائلٹ اور طیارے کو خراش تک نہیں آئی اور پائلٹ ساحل پر سمندر میں تیرتے طیارے سے اتر کر چلتے ہوئے کنارے تک آ گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیمیں پہنچیں تو طیارہ ڈوب چکا تھا جسے سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ہوائی جہاز کے ارد گرد 150 گز کا حفاظتی زون قائم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سنگل انجن والا سیسنا طیارہ 150 الکی بیچ کے حادثے کا شکار ہوا۔ حادثہ شام 4 بج کر20 بجے کے قریب پیش آیا۔

کوسٹ کے مطابق طیارے میں مبینہ خرابی کے بعد 66 سالہ پائلٹ نے ساحل پر طیارہ اتار کر ٹھیک کیا کیونکہ اس علاقے میں لینڈنگ کیلئے کوئی موزوں جگہ نہیں تھی اور جہاز میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ بلندی پر پرواز کرتا اور اگر جہاز آبادی پر گرتا تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا، پائلٹ نے جہاز سمندر میں اتار کر کئی زندگیاں بچالی ہیں تاہم حادثے کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں، تحقیقات کے بعد ہی واضح طور پر بتایا جاسکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts