3 کروڑ کا بل دیکھ کر میرے والد اسپتال پہنچ گئے.. بجلی کا اتنا بل؟ ادارے نے شہری کو کیا جواب دیا؟

image
"بجلی کا بل دیکھ کر والد صاحب کی طبعیت اتنی خراب ہوگئی کہ اسپتال میں داخل کرانا پڑا" یہ کہنا ہے بھارت کے شہر گوالیار سے تعلق رکھنے والے سنجیو گپتا کا۔ سنجیو درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں البتہ جون کے مہینے کا بل دیکھ کر ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ہاتھوں سے طوطے مینا اڑ گئے۔ چند ہزار کا بل دینے والے سنجیو کے گھر جون کا بل 3 کروڑ سے بھی زیادہ آیا تھا جسے دیکھ کر ان کے والد اپنی صحت خراب کر بیٹھے۔
سنجیو کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں انھیں سب سے پہلے اپنے والد کی فکر ہوئی اور انھیں علاج کے لئے اسپتال لے گئے اس کے بعد وہ بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے پاس گئے جہاں ان کی شکایت سننے کے بعد ادارے نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ سنجیو کے مطابق ان کا نیا بل 1 ہزار 300 روپے ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts