اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سنہری موقع ۔۔ پردیس میں بسنے والے پاکستانی اپنا گھر کیسے بنا سکتے ہیں؟ نئی آسان اسکیم کے بارے میں اہم معلومات

image

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ایک ہی خواب ہوتا ہے کہ کسی نا کسی طرح اپنے گھر والوں کو خوش دیکھ سکیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی سنہری موقع کے بارے میں بتائیں گے۔

اوور سیز پاکستانیوں کو ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ اپنا گھر ہو اور عرب دنیا میں جانے والے اوور سیز کیا یہی خواب ہوتا ہے کہ پاکستان میں ان کے گھر والے اپنے خود کے گھر میں رہیں۔

یہ خواب اب پاکستان کے میزان بینک نے پورا کرنے کی کوشش کی ہے، بیرون ملک رہنے والا مزدور طبقہ اور نوکری دار طبقہ یہی چاہتا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنا گھر بنالے، یا خرید لے۔

میزان بینک کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں اور نان ریزیڈنٹس پاکستانیوں کے لیے ہوم لون اسکیم (Home Loan Scheme) کا آغاز کیا ہے۔

میزان بینک کی یہ اسکیم انٹرسٹ فری ہے، بینک آپ کو ایک خاص قرضہ دے گا، اور پھر ماہانہ اقساط کی بنیاد پر ہوگا، اور پھر جیسے جیسے آپ کا شئیر آپ کی پراپرٹی میں بڑھتا جائے گا، اس طرح آپ کا قرض بھی کم ہوتا جائے گا۔

میزان بینک نے اس اسکیم کو "میرا پاکستان میرا گھر" رکھا ہے، جس کی بنیادی وجہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے، کیونکہ اپنے گھر اور وطن کو چھوڑ کر گھر والوں کا پیٹ پالنے سات سمندر پار جانا آسان نہیں ہے۔

اس اسکیم کے ذریعے بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانی پاکستان میں موجود اپنے گھر کے مختلف کاموں کے سلسلے میں قرض لے سکتے ہیں۔ اگر آپ نیا گھر لینا چاہتے ہیں تو بینک آپ کو مخصوص قرض کی رقم دے گا جو کہ 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک ہوگی۔ اس پراسیس کے لیے آپ کو مخصوص اہلیت ضروری ہے۔

اسی طرح اگر آپ اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے بھی بینک آپ کو 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کا قرض دے گا، یہاں تک کے رہائش کے لیے مختص جگہ خریدنے کی رقم بھی دے گا، اس حوالے سے بھی بینک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

اگر آپ نے پاکستان میں موجود اپنا گھر میں مرمتی کام کرانے کی ضرور ہے، تو اس حوالے سے بھی آپ کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک کا قرض مل سکتا ہے۔

اس طرح آپ اپنا گھر بھی بنا سکتے ہیں، اور ساتھ ہی اقساط بھی پھر سکتے ہیں، اس حوالے سے یہ اسکیم کچھ اہم خصوصیات رکھتی ہے، جن میں سب سے زیادہ فنانسنگ رقم، رقوم کی ادائیگی میں معاونت، سستی اقساط اور ساتھ ہی روزانہ مہینے کی قرض میں کمی۔

اس دلچسپ اسکیم سے وہ پاکستانی ضرور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کہ بیرون ملک مقیم ہیں اور یہاں وطن میں موجود اپنے پیاروں کے لیے محنت کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts