باپ اپنی فیملی کا سربراہ ہوتا ہے جو بیوی بچوں کی آسانی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرتا ہے۔ ایک ایسا ہی شخص سامنے آیا ہے جس نے اپنے گھر والوں کے لیے گھر میں ایک جہاز تیار کرلیا۔ یہ کام اس نے کورونا لاک ڈاؤن کے دنوں میں یہ کام انجام دیا۔
مذکورہ شخص کا نام اشوک الیسیرل ہے جن کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے لیکن اب وہ لندن میں مقیم ہیں۔ اشوک نے گھر میں طیارہ تخلیق دے کر سب کو حیران کر دیا ہے اور ان کے اہلخانہ کو اشوک پر بہت فخر بھی ہو رہا ہے۔
لندن ایسیکس میں رہنے والے اشوک نے اس جہاز کو بنانے میں تقریباً 1.8 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے۔ انہوں نے 1,500 گھنٹے میں اس منصوبے کو مکمل کیا۔ 38 سالہ شخص کی خبر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہورہی ہے اور وہ جہاز میں اپنی فیملی کے ساتھ یورپ کا چکر لگا رہے ہیں۔
اشوک کا اپنے کارمانے پر کہنا تھا کہ "یہ ایک نیا کھلونا رکھنے جیسا ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ۔