شادی کا جشن غم میں تبدیل ہوگیا ۔۔ شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دولہا اچانک انتقال کر گیا، افسوسناک ویڈیو مناظر

image

موت اٹل ہے جس کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے۔ یہ چیز کبھی بھی کسی بھی وقت آپ کے قریب آکر جسم سے روح نکال کر لے جاسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز بلکہ ہمارے سامنے ہی مختلف طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہو چکے ہیں ایک انسان بیٹھا صحت مند زندگی گزار رہا ہوتا ہے اور اگلے ہی لمحہ چند سیکنڈز میں اُس کی سانسیں تھم جاتی ہیں یا وہ کسی بھی طرح سے موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

جوانی کی موت کا غم کئی روز تک لوگوں کے دلوں میں بسا رہتا ہے اور کسی خوشی کے موقع پر انسان دنیا سے چلا جائے تو جشن ماتم میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک افسوسناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کو اپنی شادی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولے کو اچانک اسٹیج پر سینے میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ دولہا اس حوالے سے ساتھ میں کھڑے رشتہ دار کو بتا رہا ہوتا ہے۔ درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ دولہا پریشان کو کر اسٹیج پر بیٹھ جاتا ہے۔

نوجوان کا تعلق بھارتی شہر کرناٹک کے وجے نگر ضلع سے بتایا گیا ہے۔ اپنی جان گنوانے والے اس نوجوان کا نام ہونورا سوامی ہے۔ دلہے کی اچانک ہونے والی موت کے بعد کنبے میں غم کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

دل کا دورہ کیسے پڑا ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts